تعمیراتی ہدف مکمل ہونے سے قبل ہی نہر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے

 

بھلوال شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے تین کروڑ 35لاکھ روپے سے نہر کو پختہ کرنے کا کام جاری ہے ناقص تعمیراتی میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے تعمیراتی ہدف مکمل ہونے سے قبل ہی نہر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے ۔بھلوال شہر میں سے گزرنے والی نہر کو اڑھائی کلو میٹر تک پختہ کرنے کیلئے تعمیراتی کام جاری ہے ، آج نیوز نے قبل ازیں بھی نہر کی تعمیر میں ناقص مٹریل کے استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی تھی مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔ یہی وجہ ہے کہ نہر کی تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی نہر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہونے لگی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ نہر کی بقیہ تعمیر کو معیاری بنانے کیلئے اقدام کرے تاکہ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی گرانٹ ضائع ہونے سے محفوظ رہ سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow