ملک 75ارب ڈالر کا مقروض ہےڈاکٹر مبشراحمد گجر

بھلوال(نمائندہ ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر مبشراحمد گجر نے کہا کہ ملک 75ارب ڈالر کا مقروض ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں کے دوسوارب ڈالر بیرون ملک ہیں۔اگر یہ حکمران اپنی دولت پاکستان میں ہی لے آئیں تو عوام کی حالت اور ملک کی معیشت بہتر ہوسکتی ہے وہ یہا ں جماعت اسلامی کے جانب سے میسر احمدگجر کو حلقہ پی پی 73سے امیدار نامزد کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آج ملک کا ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی مقروض پید ا ہورہا ہے عوام کو کس جرم کی سزا مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام ملک میں ووٹ سے تبدیلی کے خواب کو عملی تعبیر دیں تاکہ انکے مسائل کا حل ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ عوام کب تک دھوکہ کھاتے رہیں گے اور کب اپنے حقوق کے تحٖفظ کے لئے بیدار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی اور انقلاب لانے کے لئے ظلم کے سارے محلوں کو پاش پاس کرنا ہوگا۔کسانوں سمیت کون ہے جو آج ظلم کا شکار نہیں اور حکمران سب اچھا ہے کہ بین بجارہے ہیں ۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر یاسر گجر ،محمد صدیق ،عمر فاروق ،ظفر اقبال ،محمود گوندل ،مشتاق احمد ضیاء مہر محمد بخش ،رفاقت وڑائچ ،،عبدالمنعم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے میسر احمد گجر کی حمائت کا اعلان کیا جبکہ میسر احمد گجر نے اپنی نامزدگی پر سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow