واقعہ معراج آپ ﷺ کا ایسامعجزہ ہے جو آپ کی زندگی کے مختلف پہلو اور شان کو ظاہر کرتا ہے

بھیرہ (بیوروچیف)دین دنیا کی کامیابی حضور نبی اکر م ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں مضر ہے شب معراج کے حوالہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں شب بیدرای سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور صاحبزادہ پیر امین الحسنات شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا واقعہ معراج آپ ﷺ کا ایسامعجزہ ہے جو آپ کی زندگی کے مختلف پہلو اور شان کو ظاہر کرتا ہے علمائے اکرام نعت خواں اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول ؐ نے کثیر تعداد میں شرکت اختتام پر امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ نے دارلعلوم محمد یہ غوثیہ کا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہمارے دادا حضور نے 1925ء کو دارلعلوم محمد یہ غوثیہ کی بنیاد ایک کمرہ میں رکھی اس وقت بھیرہ میں ہندووں کی مرکز منڈی ہوتا تھا مسلمانوں کی تعلیم بہت کم تھی میرے دادا حضوت نے بنیاد رکھی اور مفت تعلیم شروع کی آج میرے والد محترم حضور پیر کرم شاہ کی انتھک محنت سے پاکستان کے کونے کونے اور 12غیرممالک میں دارلعلوم محمد یہ غوثیہ کی شاخیں قائم ہو چکی ہیں 17اپریل بروز منگل کو 500علمائے اکرم کی دستار بندی ہوگی اور اس کے ساتھ اس موقع پر جانشیں حضور ضیاء الدمت نے دارلعلوم محمدیہ غوثیہ کا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مہنگائی کے اس دور میں کثیر تعداد میں زیر تعلیم طلباء طالبات کی کفالت کرنے پر بھاری بوجھ ادارہ کے ذمہ ہے اس سال اخراجات کا تخمینہ 49900374روپے جبکہ ادارہ 1263811/روپے کا مقروض ہے انہوں نے مخیر حضرات سے دینی درسگاہ کے امور بہتر چلانے میں اپنی مالی تعاون میں حسب سابق معاونت کی درخواست کی گئی ہے تاکہ علم کی یہ شمع تاقیامت چلتی رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow