ن لیگ کیلئے ان کے خاندان کی خدمات کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتیں

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر فارو ق بہاؤالحق شاہ نے کہاہے کہ ن لیگ کیلئے ان کے خاندان کی خدمات کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتیں ۔ ن لیگ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اسے کے دروازے کسی کیلئے بند نہیں کئے جا سکتے ۔ وہ ہر صورت الیکشن میں حصہ لیں گے کارکن الیکشن کی تیاری کریں وہ صدر مرکزی انجمن تاجران بھلوال مرزا خالد محمود کے دفتر میں معززین علاقہ کے وفد سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر شیخ عبدالحمید، سابق چیئرمین بلدیہ سید اقبال شاہ ، مرزا فاروق احمد ، مرزا احمد وقار اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کا کہنا تھا جس خاندان کو دوسرے ضلع سے آنے کے باوجود حلقہ نے عزت دی تھی وہ اپنی پارٹی سے وفا نہیں کر سکا عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں ان پر کبھی اعتبار نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہم اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow