ن لیگ نے اگر ٹکٹ نہ دیا تو آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لوں گا

رکن صوبائی اسمبلی مہر غلام دستگیرخاں لک نے کہاہے کہ ن لیگ نے اگر ٹکٹ نہ دیا تو آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ مجھے جلد الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے اللہ کرے کہ الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اگر کالا باغ ڈیم نہ بنایا گیا تو آئندہ بیس برسوں میں پاکستان میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔ امریکہ اور دوسری پاکستان دشمن طاقتیں نہیں چاہتیں کہ کالا باغ ڈیم بنے ۔مہر غلام دستگیر لک کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں انہیں صرف ایک کروڑ روپے گرانٹ ملی جس میں سے 70لاکھ کے ترقیاتی کام ہوئے جبکہ 30لاکھ روپے ٹھیکیدار نے ضائع کر دیئے ۔ انہوں نے کہاکہ ممبر ریونیو بورڈ اسلم کمبوہ نے ان کی درخواست پر بھلوال میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کروائے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ بھلوال ضلع بنے مگر ان کے اختیار میں کچھ نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow