سید اعجاز حسین شیرازی کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

بھلوال(نمائندہ ) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ائندہ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ہماری جدوجہد ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے ہے جو جاری رہے گی،وہ یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر نعمان اللہ مہوٹہ ،سٹی صدر محمد سلیم بھٹی ،محمد افضل وڑائچ اور امجد گوندل کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجودتھے ،انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ پیپلزپارٹی سے عوام کس طرح محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ائندہ وزیراعظم بھی پیپلزپارٹی کا ہوگا اور صدر بھی ،کچھ انتظار کریں۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی بھلوال میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے تحصیل صدر سید اعجاز حسین شیرازی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow