میاں محمدنواز شریف محترمہ مریم نواز 4 بجے بھیرہ کی سرزمین پر جلو آفروز ہونگے

بھیرہ (بیوروچیف) 25 مئی بروز جمعہ نمازِ جمعہ کے بعد قائد جمہوریت میاں محمدنواز شریف محترمہ مریم نواز 4 بجے بھیرہ کی سرزمین پر جلو آفروز ہونگے۔ ہزاروں کارکناں تاریخی استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ بات فرزندِ حلقہ این اے 88 پیرفاروق بہاؤالحق شاہ نے ہمارے بیورو چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق بتایا قائد جمہوریت میاں نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز ٹھیک 4 بجے جلسہ گاہ حفظہ نیشنل سکول علی پورسیداں روڈ پہنچے گئے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان مسلم لیگ ن تحصیل بھیرہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ الفاروق فاؤنڈیشن کے ہزاروں نوجوان اپنے محبوب قائدین کو موٹروے انٹر چینج سے بہت بڑی تاریخی ریلی کے ذریعے جلسہ گاہ تک لائیں گے۔ جلسہ گاہ میں 10 ہزار زیادہ کرسیاں لگائی جائیں گی۔ مقامی اسسٹنٹ کمشنر محمدعمرفاروق وڑائچ اور احساس اداروں انچارج تھانہ بھیرہ اور مسلم لیگی کارکنوں نے رات ب ھر جلسہ گاہ کی جگہ کا وزٹ کیا مسلم لیگی راہنما پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے بتایا بھیرہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ تیاریاں زور وشور سے شروع کر دی گئی ۔ انہوں نے بتایا افطاری کا وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow