مسلم لیگی قائدین کا بھیرہ انٹر چینج پہنچنے پر تاریخی استقبال کی تیاریاں کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

بھیرہ (بیوروچیف) راجہ مجاہد علی خان بکھر سابقہ ضلعی ممبر سرگودھا نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف اور اُنکی صاحبزادی مریم نواز کا بھیرہ پہنچنے پر تاریخی استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی انہوں نے بتایا حلقہ این اے 88 مسلم لیگ ن کے امیدوار فرزندِ حلقہ این اے 88 پیر فاروق بہاوالحق شاہ کی قیادت میں مسلم لیگی قائدین کا بھیرہ انٹر چینج پہنچنے پر تاریخی استقبال کی تیاریاں کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا میاں محمدنواز شریف مریم نواز کا بھیرہ آمد کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ مرد وخواتین بچوں اور نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لاکھوں کاجلسہ بھیرہ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ رقم کرے گا۔ انہوں نے بتایا پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر اجالے میں لانے والے قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف اور اُن کی بیٹی مریم نواز کے استقبال کیلئے بھیرہ انٹر چینج تا جلسہ گاہ تک تاریخی ہجوم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow