ہمارا مرنا جینا مسلم لیگ ن کے قائدین کے ساتھ ہیں

بھیرہ (بیوروچیف) کچھ دنوں پہلے مسترد شدہ سیاست دانوں اور ہماری مقبولیت سے خوف زدہ لوگوں نے جھوٹی افواہیں پھیلان شروع کر دی ہمارا مرنا جینا مسلم لیگ ن کے قائدین کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ان تمام افواہوں کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہم تحریک انصاف میں شمولیت کے بارے سوچ بھی نہیں سکے نہ ہی کسی بڑے ادارے کے بڑے آفسران نے ہمیں مسلم لیگ چھوڑنے کی دھمکی دی یہ سب افواہیں ہیں سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے جھوٹی افواہیں پھیلانا شروع کر رکھی ہیں حلقہ پی پی 72 اور حلقہ این ای 88 مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہیں ہمارا دامن ماضی میں بھی صاف تھا اور اب بھی صاف شفاف ہیں 2018ء کے قومی الیکشن میں حلقہ پی پی 72 سے انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow