بہت سے بچے ٹائیفائیڈ کی وجہ سے اپنے زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال میں ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدریاض کی زیر صدارت ٹائیفائیڈحفاظتی ٹیکوں کی مہم کے حوالہ سے سمینار منقد ہوا جس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز،شہریوں اور سماجی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر محمدریاض کا کہنا تھا کہ 9سال سے15 سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی شہری ان سے تعاون کریں ۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے بچے ٹائیفائیڈ کی وجہ سے اپنے زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ہمیں صحت مند معاشرے کے قیام کےلئے حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات کی کامیابی کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ایم ایس خالد گوندل ۔چائیلڈسپشلسٹ ڈاکٹر نقوی، ہیلتھ انسپکٹر راجہ خالدمحمود بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow